میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا

 میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا

کراچی(این این آئی)جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی ولادت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، جبکہ پیغمبر اسلام ؐ کی حیات طیبہ اہل ایمان کے لیے روشن مثال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عید میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس سہ پہر 3 بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے روانہ ہوگا، جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا علماء و مشائخ کی قیادت میں نشتر پارک پہنچے گا۔ مرکزی جلسہ عید میلاد النبی ؐ شام 5 بجے نشتر پارک میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیام امن، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی حکومت اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...