شہری لاوارث، کہیں شنوائی نہیں ہو رہی، احمد ندیم اعوان
کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری اپنے حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں بجلی، پانی اور گیس کی شدید قلت کے خلاف احتجاج جاری ہے تو کہیں میر رضا اور 16 ماہ کی معصوم بچی آئزل کو انصاف دلانے کے لیے شہری آواز بلند کر رہے ہیں۔ یہ صورتحال حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری عملاً لاوارث ہوچکے ہیں اور اپنے دیرینہ و جائز مطالبات کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ بدقسمتی سے سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا خمیازہ عوام کو سڑکوں پر خوار ہوکر بھگتنا پڑ رہا ہے ۔دنیا بھر میں ذمہ دار حکومتیں اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں اور ان کے جائز مطالبات پر فوری توجہ دی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments