بعض علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے 12 ربیع الاول کے موقع پر مذہبی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے نیٹ ورک کے بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔
کراچی بھر میں مذہبی اجتماعات کے متوقع مقامات پر شہر کے 355 فیڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر استثنیٰ کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔ ان میں 158 ویری ہائی لاس، 109 ہائی لاس اور 88 میڈیم لاس والے فیڈرز شامل ہیں۔ جبکہ ان متعلقہ علاقوں میں نقصانات کے تناسب کی بنیاد پر معمول کے مطابق شیڈول کی لوڈشیڈنگ کی جا سکتی تھی۔ کے الیکٹرک کی آپریشنل ٹیمیں الرٹ رہیں گی، جبکہ کسی بھی نیٹ ورک سے متعلق خرابی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری ردعمل اور مسئلے کے حل کو یقینی بنانے کے لیے اضافی تکنیکی وسائل بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments