آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام نعتیہ مشاعرہ
کراچی(اے پی پی)آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ جوش ملیح آبادی لائبریری احمد شاہ بلڈنگ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق نعتیہ مشاعرے میں معروف شعرائے کرام اور ادیبوں نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالتِ مآبؓ میں نعتیہ کلام پیش کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ نعتیہ مشاعرے کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبولؓ پیش کی گئی۔ نعت خواں یوسف صدیقی نے گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے ۔ اس موقع پر پروفیسر سحر انصاری، انور شعور، طارق سبزواری، وضاحت نسیم، فاطمہ حسن، فراست رضوی، خالد عرفان، عنبرین حسیب عنبر، ریحانہ روحی، عقیل عباس جعفری، نسیم نازش، رخسانہ صبا، خالد معین، خالدہ عظمی اور احمد جہانگیر سمیت معروف شعرائے کرام نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments