ایسٹ زون پولیس کے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب
کراچی(این این آئی)ایسٹ زون میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے ترقی پانے والے افسران کو نئے رینکس لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے افسران کی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، لہٰذا افسران نئی ذمہ داریاں مزید خلوص، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments