پولیس چیف کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اور پکٹنگ کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے ہاٹ اسپاٹس اور حساس مقامات پر پولیس کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔کراچی پولیس چیف نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ربیع الاول سمیت مذہبی و عوامی اجتماعات اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments