سیکریٹری اطلاعات کا ایس پی آر اے کے دفتر کا دورہ

سیکریٹری اطلاعات کا ایس پی آر اے کے دفتر کا دورہ

کراچی(سٹی ڈیسک)سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کے دفتر کا دورہ کیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر کامران رضی اور دیگر عہدیداران و ارکان نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر کاشف گلزار شیخ نے کہا کہ سندھ، بالخصوص کراچی، میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے محکمہ اطلاعات اور صحافی برادری کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...