سیرتِ مصطفیؐ میں تمام مسائل کا حل موجود ، شاداب رضا
کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ جشنِ عید میلاد النبیؐ منانا سرکارِ دو عالمؐ سے عشق و محبت، عقیدت اور وفاداری کا اظہار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکالی جانے والی عظیم الشان میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری، مرکزی رہنماؤں اور علماء کرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ نبی کریمؐ کی تشریف آوری سے قبل معاشرہ ظلم، جہالت، تعصب اور بے رحمی کی تاریکیوں میں گھرا ہوا تھا، لیکن رحمتِ عالمؐ نے انسان کو اس کی حقیقی قدر و منزلت سے روشناس کرایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments