کمشنر کا دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کا دورہ
کراچی(آئی این پی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کا دورہ کیا۔ کمشنر کراچی نے جشن میلاد النبی ؐ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سید حسن نقوی کی مہتمم اعلیٰ مفتی محمد جان نعیمی اور ناظم اعلیٰ مفتی محمد نذیر جان نعیمی سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ نثار شیخ، میونسپل کمشنر عمران نذیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ سے 12 ربیع الاول کا بڑا جلوس نکالے جانے کی بریفنگ دی۔ مرکزی جلوس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، کمشنر کراچی کو بریفنگ دی،جلوس دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ سے شروع ہوکر محبت نگر، بکرا پیڑی اور ملیر 15 سے ہوتا ہوا واپس دارالعلوم پہنچے گا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی بھی مرکزی جلوس میں شرکت کریں گے ۔جلوس کے روٹ پر سکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور اسٹریٹ لائٹس کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments