اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ناگزیر ، وزیر بلدیات

اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ناگزیر ، وزیر بلدیات

ٹاؤنز کے مسائل حل ہونے سے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی متعلقہ اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مربوط تعاون ضروری، ناصر شاہ

کراچی (آئی این پی)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ٹاؤنز سے متعلق امور، عوامی سہولیات کی فراہمی، ٹیکس وصولی کے تنازعات اور بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، چیئرمین کمیشن رحیم سومرو، رکن صوبائی اسمبلی امداد پتافی اور مختلف ٹاؤنز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف ٹاؤنز کے درمیان ٹیکس وصولی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ فریقین کے مؤقف اور دلائل بھی تفصیل سے سنے گئے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ٹاؤنز کو درپیش مسائل کا بروقت حل ہے ، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مربوط تعاون ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤنز کے درمیان ملیچنگ اینیمل ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو بھی جلد حل کرلیا جائے گا تاکہ ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لائی جاسکے اور متعلقہ بلدیاتی اداروں کو اپنے وسائل کے استعمال میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دہلیز تک بلدیاتی سہولیات پہنچانے کے لیے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...