گڑھی خیرو سول اسپتال کے 17 ڈاکٹر وملازمین غیر حاضر

گڑھی خیرو سول اسپتال کے 17 ڈاکٹر وملازمین غیر حاضر

اچانک معائنے پرتنخواہ لینے والے مزید 12 ملازمین کے نام حاضری رجسٹر سے غائباسسٹنٹ کمشنر نے صورتحال سنگین انتظامی معاملہ قرار دی، ایم ایس سے رپورٹ طلب

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)گڑھی خیرو کے اسسٹنٹ کمشنر نے تعلقہ اسپتال کا اچانک دورہ کرکے ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور اسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جہاں 17 ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اور دیگر ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ کے مطابق اچانک معائنے کے دوران اسپتال کی صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی تسلی بخش پائی گئی تاہم حاضری اور مسٹر رول کی جانچ پڑتال کے دوران 17 ملازمین غیر حاضر تھے ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کاسٹ سینٹرJK.0076 سے 12 ڈاکٹرز اور ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں تاہم ان کے نام تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو کے مسٹر رول میں شامل نہیں ہیں، رپورٹ میں صورتحال کو سنگین انتظامی معاملہ قرار دیتے ہوئے تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرنے اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے ، رپورٹ میں یہ بھی جانچنے کی سفارش کی گئی ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرز اور ملازمین کے نام اسپتال کے مسٹر رول میں کیوں شامل نہیں کیے گئے اور ان کی غیرحاضری یا کسی دوسرے مقام پر ڈیوٹی کے لیے قانونی اجازت موجود ہے یا نہیں، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے اسسٹنٹ کمشنر گڑھی خیرو کی رپورٹ سیکریٹری صحت، حکومت سندھ کو ارسال کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹرز و ملازمین سمیت ذمہ دار افسران کے خلاف قانون اور ضابطے کے تحت سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...