صوبائی وزیرصنعت و تجارت سے وفود کی ملاقاتیں

صوبائی وزیرصنعت و تجارت سے وفود کی ملاقاتیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے دفتر میں مختلف وفود نے سے ملاقاتیں کیں ،صوبائی وزیر نے مسائل تفصیل سے سنے ۔

 صوبائی وزیر نے وفود کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر ملاقات کے لیے آنے والے وفود نے صوبائی وزیر کی جانب سے ان کے مسائل کو توجہ سے سننے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات پر جام اکرام اللہ دھاریجو کا شکریہ ادا کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر کے بروقت تعاون اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...