سندھ حکومت وسائل و اختیارات پر قابض،سیف الدین

سندھ حکومت وسائل و اختیارات پر قابض،سیف الدین

وزیراعلیٰ اور میئر اعلانات تک محدود،شہر کو کچھ دینے کے لئے تیار نہیں جماعت اسلامی کی 85یونین کمیٹیوں کو ترقیاتی فنڈزجاری نہیں کئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے جمعہ کو امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر،ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد کے ہمراہ ٹی ایم سی گلشن اقبال کے تحت نئی اسنارکل اور ازسر نو بحال شدہ ٹریکٹر ٹرالی، الیکٹریکل وہیکل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے وسائل اور اختیارات پر قبضہ کیا ہواہے ۔ سندھ حکومت اگر ٹاؤنز و یوسی چیئرمین کو تعمیر و ترقی کا فنڈز جاری کردے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ جماعت اسلامی کی 85 یونین کمیٹی کو ترقیاتی فنڈ نہیں دیاگیا۔ وزیر اعلی سندھ اور قابض مئیر صرف اعلانات کرتے رہتے ہیں، عملاً کراچی کیلئے کچھ دینے کو تیار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن سمیت جماعت اسلامی کے دیگر ٹاؤن میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آرہی ہے ، گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ حکومت اور قابض میئر کی نا اہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے ، بی آر ٹی ریڈ لائن کے نام پر پورا یونیورسٹی روڈ کھدا پڑا ہے جس سے پورا شہر اذیت کا شکار ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت کا ایک سال کا بجٹ ساڑھے تین ہزار ارب روپے ہے جبکہ ٹاؤن کا بجٹ سندھ کے بجٹ کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے ۔ کراچی کی تعمیر و ترقی کا سارا فنڈ سندھ حکومت کے پاس موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...