فرقہ واریت کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،بلال قادری

فرقہ واریت کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،بلال قادری

توہین رسالتؐ قانون میں ترمیم کی کوشش قبول نہیں، احتجاج کا حق محفوظحکومت شرپسند عناصر اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ ایک بار پھر فرقہ واریت کو ہوا دے کر اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا ملک کے امن،سلامتی اور قومی یکجہتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ شرپسند عناصر اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی جزو اور انتہائی حساس معاملہ ہے ،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی گستاخی یا قانون کو کمزور کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔پاکستان سنی تحریک ناموس رسالتؐ کے تحفظ اور عقیدہ ختم نبوتؐ کے دفاع کیلئے ہمیشہ میدان میں موجود رہی ہے اور آئندہ بھی پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی ۔بلال عباس نے کہا کہ توہین رسالت ؐ کے قانون میں کسی بھی قسم کا رد و بدل،ترمیم یا اسے غیر موثر بنانے کی کوشش ہمیں کسی صورت قبول نہیں،اگر قانونِ توہین رسالت میں تبدیلی کی کوشش کی گئی توسنی تحریک ملک گیر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔حکمران کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور بے چینی پیدا کرنے کا سبب بنے ۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت کو کسی سازش کے تحت سیاسی،سماجی یا مذہبی طور پر تنہا نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان میں ہر شہری کو آئین و قانون کے مطابق اپنے مذہبی عقائد اور عبادات پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے ۔بلال عباس قادری نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...