خدمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد

خدمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے  زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد

کراچی(پ ر)خدمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فاؤنڈیشن کے فنانس سیکریٹری ذیشان الرحمن کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں بزم جیلانی نعت کونسل سے وابستہ معروف نعت خواں حضرات نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالت ؐ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے صدر محمد فرحان خان نے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، اخوت، عدل اور حسنِ اخلاق کا بہترین نمونہ ہے ۔ نبی کریم ؐ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس محبت کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی کو آپ ؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالیں۔ محافلِ نعت نئی نسل کو سیرتِ رسول ؐ سے روشناس کرانے کا بھی موثر ذریعہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...