پولیس اہلکار قتل کے ملزمان کو واپس سینٹرل جیل منتقل کرنے کی ہدایت

پولیس اہلکار قتل کے ملزمان کو واپس سینٹرل جیل منتقل کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں اہلکار حمزہ کی ہلاکت کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزمان شاہ میر اور شیراز کو میرپورخاص جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر دونوں ملزمان کو واپس سینٹرل جیل کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی سکیورٹی رسک نہیں ہے تو ملزمان شاہ میر اور شیراز کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا جائے ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل محمد فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جیل حکام نے مقدمے میں نامزد چار ملزمان میں سے دو کو میرپورخاص جیل منتقل کردیا ہے ، ملزمان کی والدہ بیوہ خاتون ہیں اور انہیں میرپورخاص ملاقات کے لیے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ لانڈھی میں 2021 میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس مقابلے کے دوران اہلکار حمزہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...