منشیات سپلائی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کیماڑی موچکو پولیس کی بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، منشیات سپلائی میں ملوث میاں بیوی گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے 10 پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی 4 کلو گرام ویڈ برآمد کرلی گئی، برآمدہ منشیات پوش علاقوں سمیت مختلف مقامات پر منعقدہ پارٹیوں میں سپلائی کی جاتی ہے ۔ ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل پر حب بلوچستان سے منشیات لے کر آرہے تھے ۔ملزمان کو موچکو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ منشیات برآمدگی پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد ادریس ولد محمد بخش جبکہ گرفتار ملزمہ کی بختاور زوجہ محمد ادریس کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم و ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments