ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس میں 2 خواتین کے مابین جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک خاتون کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
بااثر فیملی نے دوسری فیملی پر واقعے کا مقدمہ درج کروادیا ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ، تلخ کلامی کے کچھ دیر بعد اضافی نفری آئی اور گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ توڑ دیا۔سادہ لباس شخص نے سرکاری اسلحے سے فلیٹ کے باہر لگا سی سی ٹی وی کیمرہ توڑا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارکنگ کے معاملے پر دونوں گھرانوں میں جھگڑا ہوا تھا، تشدد کا شکار افراد بہن بھائی ہیں، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments