معصوم نومولودوں کی اموات قومی المیہ ہے ، پاسبان

معصوم نومولودوں کی اموات  قومی المیہ ہے ، پاسبان

کراچی(این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے قائم مقام جنرل سیکریٹری طارق چاندی والا اورسید مستنیر الحسن گیلانی نے مشترکہ بیان میں، اسلام آباد کے پمزاسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی المیہ قرار دیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جن معصوم بچوں کو علاج اور تحفظ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، ان کا یوں جان سے چلے جانا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت ہے ۔ اسپتالوں میں مریضوں کی زندگی کی حفاظت اولین ذمہ داری ہونی چاہیے ، مگر پمزسانحے نے ہمارے سرکاری اسپتالوں کے حفاظتی اور ایمرجنسی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...