کے ڈی اے کاکورنگی میں درخت کاٹنے کا مقدمہ درج کرانے سے انکار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے محکمہ پارکس کی انتظامیہ نے کورنگی نمبر 6 میں واقع کربلا گراؤنڈ میں برگد اور نیم کے 80 سال پرانے درخت کاٹنے کا مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا۔
لانڈھی ٹاؤن کے حدود میں ہونے والی غیرقانونی سرگرمی کا ذمہ دار بھی لانڈھی ٹاؤن خود کو نہیں سمجھتا، جبکہ سندھ پلانٹیشن پروٹیکشن آرڈیننس 2002 کے تحت شہری علاقوں کے پارکس میں درختوں کی حفاظت کا ذمہ دار سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ اور ان کے ادارے ہیں۔کورنگی کربلا گراؤنڈ میں چند روز قبل 70 سے 80 سال پرانے برگد، نیم اور دیگر درخت اکھاڑ دیے گئے جبکہ ان درختوں کو ورثہ قرار دیا جانا چاہیے تھا، لیکن انہیں گرا دیا گیا۔لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین کے مطابق قبضہ مافیا گروپ نے درخت گرائے ہیں۔ پولیس اور کے ڈی اے کو آگاہ کرنے باوجود کوئی روکنے نہ آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments