ٹائپ ون ذیابیطس بچوں کے لیے میئرکے اہم اعلانات

ٹائپ ون ذیابیطس بچوں کے لیے میئرکے اہم اعلانات

کراچی(این این آئی) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں اور ان کے والدین کے لیے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کی سہولت کے لیے عباسی شہید اسپتال سمیت کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں میں ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کو جگہ فراہم کی جائے گی۔

جبکہ ایسوسی ایشن کے دفتر کے اطراف کی سڑکیں بھی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کی جائیں گی۔ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں ایسوسی ایشن کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر پروفیسر زمان شیخ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) افتخار نوری، جنید آفتاب اور عبدالستار عثمان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...