صحافی اور بچوں کی غیرقانونی حراست ، اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 5 اہلکار معطل

صحافی اور بچوں کی غیرقانونی حراست ، اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 5 اہلکار معطل

کراچی(این این آئی) صحافی اور اس کے دو بچوں کو مبینہ طور پر غیرقانونی حراست میں لینے ، لاک اپ میں رکھنے ، تشدد کرنے اور ان کے موبائل فونز اور نقد رقم لے جانے کے الزامات پر اینٹی انکروچمنٹ فورس ایسٹ زون کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، جبکہ محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے ۔

اینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ کے ڈائریکٹر لیاقت علی کلہوڑو کے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق یہ کارروائی صورتحال کو مبینہ طور پر غلط انداز میں سنبھالنے ، نجی فریق سے جھگڑے اور اسٹیشن کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کی گئی۔آفس آرڈر کے مطابق سب انسپکٹر محمد احمد، ایس ایچ او اے ای ایف اسٹیشن ایسٹ زون ون، ہیڈ کانسٹیبل اعظم رضا، پولیس کانسٹیبل رانا فواد، محمد بابر اور شمروز کو معطل کیا گیا ہے ۔معطل اہلکاروں کو اینٹی انکروچمنٹ فورس سندھ ہیڈکوارٹر کراچی میں رپورٹ کرنے اور روزانہ رول کال میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہیں مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر ہیڈکوارٹر یا اسٹیشن چھوڑنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت حسین جمالی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...