امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے تسلسل کی وجہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ملکی صورتحال اور معاشی چیلنجز پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن کا ایران کو انتشار کا شکار کرنے کا اندازہ مکمل طور پر غلط نہیں تھا، عوام کی بھرپور شرکت اور رہبر انقلاب کی رہنمائی کے باعث دشمن کے منصوبے ناکام ہوئے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر فیصلہ کرنے والوں کا خیال تھا کہ ایران کو افراتفری کا شکار کیا جا سکتا ہے، محسن رضائی کی آمد سے سفارت کاری کے میدان میں نقطہ نظر مزید واضح ہوا۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا ترجیح ہے، اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون پیدا کرنا ناگزیر ہے، ایران نے اسلام آباد ایم او یو پر عمل درآمد کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments