ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزمان عبوری ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے

  ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزمان عبوری ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر رضا علی قتل کے خلاف شارع فیصل پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزمان نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے ملزمان کو فی کس 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان اور تفتیشی افسر کو 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ پولیس کے مطابق شارع فیصل پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ، گزشتہ روز میر رضا علی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، فیروز آباد پولیس نے مظاہرین کے خلاف ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 20 افراد نامزد جبکہ دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اور احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی، میر رضا علی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے روزانہ رات کے اوقات میں شارع فیصل نرسری اسٹاپ پر احتجاج کیا جاتا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی بھی کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...