آبی بحران،واٹر بورڈ حکام اورٹاؤن چیئرمین کو شوکازنوٹس

آبی بحران،واٹر بورڈ حکام اورٹاؤن چیئرمین کو شوکازنوٹس

آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب،متعلقہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منظور کالونی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شکایت پر واٹر بورڈ کے ایگزیکٹو انجینئر، ٹھیکیدار اویس قریشی اور چنیسر ٹاؤن کے ٹاؤن چیئرمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے ، عدم حاضری کی تحریری وضاحت دینے اور متعلقہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سہیل نعیم گدی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 133 کے تحت درج شکایت کی سماعت کی۔ عدالتی حکم کے مطابق درخواست گزار نے دفعہ 133 ضابطہ فوجداری کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے مبینہ عوامی اذیت کے خاتمے اور فوری تدارکی اقدامات کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو 27 اگست کو پیش ہونے کے ساتھ متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ نوٹس کی تعمیل ہونے کے باوجود 27 اگست کو کسی بھی فریق کی جانب سے نہ تو کوئی شخص پیش ہوا اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی مجاز نمائندہ عدالت میں حاضر ہوا۔ عدالت نے شوکاز نوٹس کے ذریعے متعلقہ افسران اور دیگر فریقین سے وضاحت طلب کی ہے کہ عدالت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور نوٹس کی تعمیل کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...