انفرااسٹرکچر بہتر بناکر ٹریفک مسائل کاخاتمہ چاہتے ،میئر

انفرااسٹرکچر بہتر بناکر ٹریفک مسائل کاخاتمہ چاہتے ،میئر

فلائی اوورز کی تعمیر میں یوٹرن اور دیگر راستوں کی آسان فراہمی یقینی بنائی جائےسیاسی تربیت کسی سانحے پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیتی،مرتضیٰ وہاب

کراچی(این این آئی ، مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بناکر ٹریفک مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں۔شہر میں میگا پراجیکٹس سے متعلق میئر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں میونسپل کمشنر، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور دیگر حکام شریک ہوئے ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ٹی ایس نے خلیق الزمان فلائی اوور اور گارڈن فلائی اوورز کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ دونوں فلائی اوورز کی تعمیر سے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کو بلاکر آن بورڈ لینے کا مقصد کاموں کو فاسٹ ٹریک پر کرنا اور سب کی رائے سننا ہے ۔فلائی اوورز کی تعمیر کے دوران یوٹرن اور دیگر راستوں کی آسان فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اُن کا کہنا تھا کہ گارڈن فلائی اوور کے ٹینڈر کا اجرا ہو چکا، امید ہے اسی سال یہ کام مکمل کر لیں گے ، گارڈن فلائی اوور کی تعمیر سے گارڈن، صدر سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کو سہولت ملے گی۔علاوہ ازیں ملیر میمن گوٹھ میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے کہا کہ سیاسی تربیت کسی سانحے پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیتی، الزام تراشی اور تنقید کے بجائے سانحے کے متاثرین سے ہمدردی اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے ، سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو مشکل گھڑی میں گلے لگانا چاہیے اور متاثرہ خاندانوں پر الزام تراشی کے بجائے ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...