بوٹ بیسن پولیس کی مبینہ نااہلی کا بڑا واقعہ

بوٹ بیسن پولیس کی  مبینہ نااہلی کا بڑا واقعہ

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ میں بوٹ بیسن پولیس کی مبینہ نااہلی کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

 منشیات برآمدگی کیس میں بلانے پر پیش نہ ہونے اور 5 ماہ سے چالان جمع نہ کرانے پر بوٹ بیسن پولیس نے تفتیشی افسر ناصر خان کو خود ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کر دیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے شدید برہم ہوتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا وردی کا بھوت دماغ پر سوار ہے ؟ ایسے نااہل اہلکاروں کو پولیس سے نکال کر جان چھڑائیں۔ تفتیشی افسر نے چالان جمع نہ کرانے کی وجہ مالی مشکلات بتائی جس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے 5 ماہ سے جیل میں قید دونوں ملزمان کی 2,2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی اور ڈی آئی جی ساؤتھ کو تفتیشی افسر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...