احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ہائیکورٹ سندھ حکومت پر سخت برہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کی جانب سے بینائی سے محروم بہن بھائی کو ملازمت پر مستقل نہ کرنے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے معذور کوٹہ کے تحت دونوں بہن بھائی کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، صائمہ اور مجتبیٰ کے ڈی اے میں بطور کنٹریکٹ ملازم تعینات ہوئے تھے اور دونوں نے دو سے تین سال تک کے ڈی اے میں کام کیا ہے ۔ وکیل نے بتایا کہ معذور کوٹہ کے تحت دونوں بہن بھائی کو مستقل ہونا تھا تاہم کے ڈی اے نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کے بجائے دونوں کا کنٹریکٹ بھی ختم کردیا ہے ۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر سندھ حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ کے کام کو چھ سال گزرنے کے باوجود اب تک عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے درخواست گزار کو موجود ڈی جی اور چیف ایکریٹری سندھ کو فریق بناتے ہوئے نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments