پیر آباد میں شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے4 ملزمان گرفتار

پیر آباد میں شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے4 ملزمان گرفتار

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان کی جانب سے شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو کی بنیاد پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کے بعد خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ دو روز قبل انہوں نے فیکٹری سے چوری کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کر غیر قانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حضرت علی ولد محمد اسماعیل، شیر محمد ولد شاہ زمان خان، نصیب زادہ معین جان اور مزمل ولد عزیز احمد شامل ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...