سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے کردیے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے کردیے ہیں جس میں محمد سلیم راجپوت کو سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن مقرر کر دیا۔
محمد سلیم راجپوت سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے عہدے پر فائز تھے ۔علی احمد بلوچ کو سیکریٹری ایکسائز تعینات کر دیا گیا۔علی احمد بلوچ سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور کے عہدے سے تبدیل ۔اسپیشل سیکریٹری محکمہ داخلہ سعید احمد شیخ کا تبادلہ کر کے سیکریٹری قانون، پارلیمانی امور مقرر کردیا گیا ہے جہاں سے غلام مرتضیٰ میمن کو ہٹادیا گیا ہے ۔ سعید احمد شیخ کو سیکرٹری قانون و پارلیمانی افیئرز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments