بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین 15ستمبر تک مکمل کرکے کھولنے کاعزمسڑک کے اطراف نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام تاخیر کی بنیادی وجہ قرار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے پر پیش رفت کے جائزے کے لئے منعقد اجلاس میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) نے یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین کو 15 ستمبر تک مکمل کرکے عوام کے لیے کھولنے کے عزم کا اظہار کیا۔مکسڈ ٹریفک کے لیے موسمیات فلائی اوور بھی 20 ستمبر تک مکمل کرکے کھول دیا جائے گا۔مزید برآں، یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر سے نیپا پل تک بائیں جانب کی سڑک ستمبر کے تیسرے ہفتے میں عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ اس حصے کی تکمیل میں تاخیر کی بنیادی وجہ سڑک کے اطراف واقع عمارتوں کو سیوریج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام ہے ۔سماما اور نیپا کے قریب واٹر ٹینکر ایریا میں بھی بعض کام تاحال تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان مقامات پر rigid pavement کا کام جاری ہے ، جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولنے سے قبل مناسب curing اور maturation کے لیے درکار وقت دینا ضروری ہے ۔ بعض مقامات پر کے الیکٹرک کی زیرِ زمین کراسنگز کے باعث بھی تاخیر ہوئی ہے ۔ ان مسائل کے حل اور تعمیراتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ان کاموں کی تکمیل بھی ستمبر کے اختتام تک متوقع ہے ۔دریں اثنا، تقریباً 12 کلومیٹر طویل اسٹورم واٹر ڈرینج سسٹم کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے ۔ اس کام کے لیے بھی مناسب curing time درکار ہے اور اس کی تکمیل ستمبر کے اختتام تک متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments