سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ نے سولو پینٹنگ نمائش کا افتتاح کردیا

سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ نے سولو پینٹنگ نمائش کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے معروف فنکار عرفان احمد کی پہلی سولو پینٹنگ نمائش ’’سفرِ خیال‘‘ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ناصر جنجوعہ جنجوعہ بھی موجود تھے ۔نمائش کا انعقاد اسٹوڈیو سرائے ، فیز VI، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی میں کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا کہ فن اور ثقافت معاشرے کی فکری اور تخلیقی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فن کو اجاگر کرنا ایک مثبت اور تخلیقی معاشرے کے لیے ضروری ہے ۔انہوں نے فنکار عرفان احمد کو ان کی پہلی سولو نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے فنی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘‘سفرِ خیال’’ کے عنوان سے منعقدہ نمائش میں عرفان احمد کی تخلیق کردہ مختلف پینٹنگز پیش کی گئیں، جنہیں آرٹ سے وابستہ افراد، فن کے شائقین، کلیکٹرز اور ناقدین نے سراہا۔ یہ نمائش 5 سے 9 ستمبر 2026ء تک جاری رہے گی، جہاں عوام اور آرٹ کے شائقین کو فنکار کے تخلیقی کام کو قریب سے دیکھنے کا موقع حاصل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...