کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، تین افراد کی حالت غیر

کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، تین افراد کی حالت غیر

رینجرز بھی آپریشن میں شامل،وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،رپورٹ طلب کرلی

کراچی (آئی این پی)لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پرانے کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے دو مرد اور ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ای پی زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیکر مزید فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے ۔آخری اطلاعات کے مطابق کے ایم سی 11 فائر ٹینڈر، دو باوزر اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف تھی جبکہ مزید فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ابتداء میں گراؤنڈ فلور پر لگی پھر بالائی دو منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

سیکیورٹی گارڈ کے مطابق دھواں نکلتے ہی فیکٹری میں موجود ملازمین باہر آگئے تھے ۔ ای پی زون سیکیورٹی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دیگر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو داخل ہونے سے روک دیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز کے جوان بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو آگ پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی جب کہ کمشنر اور متعلقہ انتظامیہ سے آتشزدگی کی صورتحال کی رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...