ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا افتتاح

ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا افتتاح

کراچی(این این آئی)پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ۔۔۔

یونیسیف کے تعاون سے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کی افتتاحی تقریب گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز تھے ۔ اس موقع پر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ایڈلٹ ٹریننگ لیاقت اعوان، ڈائریکٹر یوتھ پروگرام و کورس کوآرڈینیٹر زاہد محبوب، این ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر محمد وسیم، اسسٹنٹ صوبائی کمشنر سید رسول بخش شاہ، پروفیسر معین اظہر صدیقی اور صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...