اوستہ محمد:ڈاکٹر کی گولی لگی لاش برآمد، اہلیہ گرفتار

اوستہ محمد:ڈاکٹر کی گولی لگی لاش برآمد، اہلیہ گرفتار

اوستہ محمد (نمائندہ دنیا) اوستہ محمد میں ڈاکٹر سہیل یوسف ملک کی لاش ان کے گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی۔۔۔

، جس کے سینے پر گولی لگنے کا نشان موجود تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمن ودیگرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ ،شواہد اکٹھے کیے ، تحقیقات شروع اور ڈاکٹر سہیل کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم نہیں ہوتا ،قتل کے شبہ سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جا ری ہیں، واقعہ کی اصل نوعیت اور محرکات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...