سانگھڑ، محراب پور :نالے میں ڈوب کر بچی جاں بحق،بچے کی لاش برآمد
سانگھڑ، محراب پور (نمائندگان دنیا) سانگھڑ میں بلدیہ کی مبینہ غفلت کے باعث کھلے گٹر نالے میں گرنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔۔۔۔
افسوسناک واقعہ عیدگاہ کے سامنے پیش آیا، جہاں بچی اپنے والدین کے ہمراہ کپڑے کی خریداری کے لیے شہر آئی تھی۔ علاقہ مکینوں نے بچی کو گٹر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ جاں بحق بچی کی شناخت مریم خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے ، جو پیرومل کی رہائشی بتائی جاتی ہے ۔ محراب پور میں جلال جی اسٹاپ کے رہائشی دکاندار مختیار مجیدانو کے دو روز سے لاپتا بیٹے سرفراز مجیدانو کی لاش ان کے کپاس گودام سے ملی ۔لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔پکا گھانگرو میں عمیر گھانگرونے اہل خانہ سے ناراض ہوکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش جسے نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ گاؤں چانڈیا ولیج میں صفیہ سولنگی نے مبینہ گھریلو ناراضگی کے باعث زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔لاکھا روڈ پر دو مسلح ملزمان مکھن ڈاہری کے گھر میں داخل ہوکر اس کی اہلیہ عالمہ خاتون اور والدہ سکھی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments