موٹروے پولیس کی موثر کارروائیاں سکھر کے قریب ڈکیت گروہ گر فتار
کراچی (ڈسٹرکٹ ڈیسک) موٹروے پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر مسافروں کی حفاظت اور بروقت امداد کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔
اے پی او افراز احمد کی بر وقت کو شش سے موٹروے پولیس کے افسران و اہلکاروں نے ڈکیت گروہ کو سکھر کے قریب گر فتار کر لیا ۔ ڈی آئی جی کراچی موٹروے پولیس ریاض اختر کی ہدایات کے مطابق موٹروے پولیس اہلکار شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، مسافروں کی حفاظت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ شہریوں نے موٹروے پولیس کی بروقت کارروائیوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر پولیس کی موجودگی سے مسافروں کو تحفظ اور اعتماد کا احساس ملتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments