کنڈیارو :جعلی کھاد کی 50بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

کنڈیارو :جعلی کھاد کی 50بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

کنڈیارو، محراب پور (نمائندگان دنیا) کنڈیارو میں پھل پولیس کی کارروائی، گاڑی سے جعلی کھاد کی 50 بوریاں برآمد۔۔۔

، ایک ملزم گرفتار۔پھل پولیس نے خفیہ اطلاع پر سدھوجہ لنک روڈ ریگولیٹر موری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روک لیا۔تلاشی کے دوران گاڑی سے جعلی کھاد کی 50 بوریاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے موقع پر موجود ملزم زاہد ولد میر حسن کھوسو کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر جعلی کھاد تیار کرکے کسانوں کو فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ پھل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...