روہڑی :ٹنڈرو میر حسن میں نکاسی آب نظام تباہ ،صورتحال سنگین
گلیاں، راستے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ،مکین اور اسپتال جانیوالے مریض پریشانمچھروں کی افزائش میں اضافہ، ملیریا، ڈینگی، جلدی امراض و دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
روہڑی (نمائندہ دنیا) سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کی یونین کونسل 36 پٹنی کے علاقے ٹنڈرو میر حسن میں نکاسی آب کا نظام تباہ ہونے کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی، گلیوں اور اہم راستوں پر سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکین، طلبہ و طالبات اور علاج معالجے کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر اور میٹرنٹی ہوم جانے والے مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ کئی مقامات پر گندا پانی جمع ہونے سے راستے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا نظام طویل عرصے سے خراب ہے ، جس کے باعث معمولی بارش یا سیوریج لائنوں کے بند ہونے کی صورت میں گندا پانی گلیوں اور راستوں میں جمع ہوجاتا ہے ۔ کئی روز تک کھڑے رہنے والے بدبودار پانی سے شہریوں کے لیے صحت کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں، جبکہ مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، جس سے ملیریا، ڈینگی، جلدی امراض اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کے مطابق یونین کونسل کے لیے لاکھوں روپے کے بجٹ کے باوجود علاقے میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام موجود نہیں، جبکہ بنیادی نوعیت کے ترقیاتی کام بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بلدیاتی نظام موجود ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونا انتظامیہ اور متعلقہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔علاقہ مکینوں اور سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں نے وزیر بلدیات ودیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments