پکنک پرآئی طالبہ سوئمنگ پول میں ڈوب کرجاں بحق
بچی محمود آباد چنیسر گوٹھ میں واقع نجی اسکول میں چوتھی کلاس کی طالبہ تھی حادثے کے وقت واٹر پارک کالائف گارڈ اور اسکول کا کوئی ذمہ دار نہیں تھا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گڈاپ ٹاؤن میں واقع واٹر پارک و فارم ہاؤس میں اسکول پکنک پر آئی ہوئی چوتھی جماعت کی طالبہ مبینہ طور پر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے گڈاپ ٹاؤن ستانی روڈ پر واقع سن رائز واٹر پارک و فارم ہاؤس میں مبینہ طور پر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ بچی کی شناخت 11 سالہ ہنیزہ دختر فیاض شاہ کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او گڈاپ سٹی ممتاز مروت کے مطابق متوفیہ بچی متوفیہ بچی محمود آباد چنیسر گوٹھ میں واقع گرین فلیگ پبلک اسکول میں چوتھی کلاس کی طالبہ تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ متوفیہ بچی اسکول پکنک پر دیگر بچوں اور اسکول اسٹاف کے ہمراہ واٹر پارک آئی ہوئی تھی جہاں بچی ایک سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔پولیس کے مطابق دوپہر ایک بجے بچی سوئمنگ پول میں ڈوب گئی، حادثے کے بعد طالبہ کو پول سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت واٹر پارک کا کوئی لائف گارڈ اور نہ ہی اسکول کا کوئی ذمہ دار شخص موقع پر موجود تھا۔پولیس کے مطابق سوئمنگ پول میں ڈوبنے والی طالبہ کا اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے ، جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments