لاپتا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا سراغ نہ مل سکا، مقدمہ درج

لاپتا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا سراغ نہ مل سکا، مقدمہ درج

کراچی (آئی این پی) کراچی میں جگہ جگہ کیمرے اور سڑکوں پر نگرانی کے نظام کے باوجود لاپتہ ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کے مطابق لاپتا ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور ثاقب صدیقی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا ہے ۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والا ٹیکسی ڈرائیور ثاقب صدیقی نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن کا رہائشی ہے ۔ثاقب صدیقی کے بڑے بھائی صفدر کا کہنا ہے کہ میرا چھوٹا بھائی 14 ستمبر کی صبح کام کے لیے نکلا تھا۔لاپتا ٹیکسی ڈرائیور کے بھائی نے بتایا ہے کہ ہم نے آن لائن ٹیکسی سروس والوں سے رابطہ کیا تاہم وہاں سے کوئی مناسب جواب نہیں ملا، اس کے علاوہ پولیس نے بھی ٹال مٹول سے کام لیا اور بھائی کی گمشدگی کے 2 دن کے بعد مقدمہ درج کیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جا ری ہے اور ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...