معطل افسر کو دفتر اور سرکاری اثاثوں کے استعمال سے روک دیاگیا

معطل افسر کو دفتر اور سرکاری اثاثوں کے استعمال سے روک دیاگیا

کراچی(این این آئی)سندھ پبلک سروس کمیشن نے معطل افسر امتیاز علی جاگیرانی سے متعلق عوامی وضاحت اور ۔۔

تنبیہی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انہیں سرکاری امور اور دفتر سے متعلق کسی بھی غیر مجاز سرگرمی سے باز رہنے کی ہدایت کردی۔ایس پی ایس سی کے مطابق افسر کی معطلی کے باوجود دفتر اور سرکاری اثاثوں کے استعمال سے متعلق شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر انہیں سرکاری دفتر، متعلقہ برانچ اور سرکاری اثاثوں تک غیر مجاز رسائی سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔کمیشن نے واضح کیا ہے کہ معطلی کے دوران امتیاز علی جاگیرانی کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی دستاویز، ہدایت یا خط و کتابت کی ذمہ داری سندھ پبلک سروس کمیشن قبول نہیں کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...