شہید کانسٹیبل کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید کانسٹیبل کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی(این این آئی) کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ ایسٹ ہیڈکوارٹر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔۔

 شاہین فورس کے کانسٹیبل اسد خان گزشتہ شب تھانہ ایئرپورٹ کی حدو د میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے ۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ڈی آئی جی ایسٹ، سی پی ایل سی چیف، پاکستان رینجرز کے افسران، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی کورنگی، دیگر سینئر پولیس افسران اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...