گورنر نہال ہاشمی کے سسر کا سوئم

گورنر نہال ہاشمی کے سسر کا سوئم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے سسر سید امام رضا کریم کے سوئم کا اہتمام کیا گیا۔۔

 جس میں عزیز و اقارب، احباب، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری کے رہنماؤں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔سوئم میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر برائے ہیومن ریسورسز و سوشل پروٹیکشن سعید غنی، وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سابق صوبائی وزیر مظفر شجرا، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس، صوبائی سیکریٹری اطلاعات، وکلاء برادری کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ عمان کے قونصل جنرل، آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل فضل دادابھائی اور دیگر سفارتی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...