دھرنے کا 33واں دن، اسلام آباد مارچ کی رجسٹریشن جاری

دھرنے کا 33واں دن، اسلام آباد مارچ کی رجسٹریشن جاری

حکومت کتنی بھی رکاوٹیں لگا دے ، ہم بہرصورت اسلام آباد پہنچیں گے ،منعم ظفر دھرنا گاہ میں ویمن یوتھ کانفرنس کا انعقاد، طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر جاری 33ویں دن جمعرات کوبھی دھرنا جاری رہا۔دھرنا گاہ میں 20ستمبر کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنے کے 33دن طویل ہونے کے باوجود شرکاء کے جوش اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خواہ کتنی بھی رکاوٹیں لگا دے اور کنٹینرز کھڑے کر دے ہم ہر صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے ،حکومت کو پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس واپس لینا ہوگا،  حکمران اپنی شاہ خرچیاں اور بھاری حکومتی اخراجات کم کرنے پر تیار نہیں ہیں اور سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں، ہر پٹرول ڈلوانے والا 85روپے لیوی سمیت 130روپے ٹیکسز ادا کرنے پر مجبور ہے ، حکومت وڈیروں، جاگیرداروں سے ٹیکس نہیں لیتی لیکن تنخواہ دار طبقے کو بری طرح نچوڑ رہی ہے ۔ علاوہ ازیںدھرنا گاہ میں ویمن یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فی میل یوتھ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کانفرنس میں طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ بھی ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...