دکان سے ایک شخص کی لاش برآمد

 دکان سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ حب ریور روڈ کے قریب دکان سے ایک شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ عبدالشکور کے نام سے کی گئی، مقتول کی لاش بیٹری کی دکان سے ملی ہے۔

مقتول رات کو دکان میں ہی سوتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو رات گئے لوگوں نے گھومتا پھرتا بھی دیکھا تھا، صبح 7 بجے پڑوسی دکاندار نے مددگار 15 پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق مقتول کے سر پر چوٹ کا نشان ہے ، مقتول کو گولی ماری گئی یا کوئی چیز لگی، اس کا تعین لاش کے طبی معائنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...