گلشن اقبال میں گھر سے مغوی بازیاب، 2 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشنِ اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں قائم گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر اغواء برائے تاوان کے سنگین مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران مغوی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت غیاث الدین عرف فیصل ولد عبدالرشید اور عمران ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان نے شہری کو اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments