حوالہ ہنڈی کیس ،ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

حوالہ ہنڈی کیس ،ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خورد برد اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے مقدمے میں یلو لائن بی آر ٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزم ضمیر عباسی کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملزم ضمیر عباسی نے عدالت میں کہا کہ ڈیجیٹل دور ہے ، کوئی ٹرانزیکشن ہوئی ہے تو اس کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ وکیل صفائی نصر اللہ کورائی نے کہا کہ ملزم پر پانچ ارب روپے کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے، ہائیکورٹ نے ضمانت دی تو راتوں رات مقدمہ بنا دیا گیا، ملزم کو جیل سے ہی گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...