قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 16 سالہ روشم خان کے قتل کے کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کو 27 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزمان دلاور عرف طارق اور رضوان عرف راجو کو عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کی جعلی وردی پہن کر مدعی مقدمہ روئیداد حسین کے گھر میں داخل ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments