کے ایم سی ٹیلی فون آپریٹرز کی اپ گریڈیشن کے احکامات منسوخ
کراچی (این این آئی)کے ایم سی کے ٹیلی فون آپریٹرز اور ٹیلی فون ٹیکنیشنز کی اپ گریڈیشن کے 2018 سے زیر التوا معاملے میں میئر کراچی اور میونسپل کمشنر کی منظوری سے جاری کیے گئے۔۔۔
احکامات اچانک منسوخ کیے جانے پر ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی۔سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر عدالت عالیہ واضح احکامات جاری کرچکی ہے ، تاہم کے ایم سی ہیڈ آفس اور میڈیکل ہیلتھ کے ملازمین کو اب بھی اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے میئر سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments